رکشہ ڈرائیور نے چالان پر خود کو آگ لگالی
اتوار 21 اکتوبر 2018 3:00
کراچی... کراچی میں ٹریفک پولیس کے رو ئیے سے پریشان رکشا ڈرائیور کی خود سوزی کی کوشش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈرائیور خلیل نے صدر کے علاقے میں ٹریفک پولیس چوکی کے سامنے پٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش کی ۔ فوری طورپرقریب موجود افراد نے بچا لیا۔ اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں حالت خطرے سے باہر ہے ۔ رکشا ڈرائیور نے بتایا کہ وہ بار بار چالان او رمبینہ بھتہ خوری سے پریشان ہے۔ کوئی گھریلو پریشانی نہیں۔ ٹریفک پولیس اہلکار روزانہ کی بنیاد پر پیسے دینے کا مطالبہ اور چالان کرتے ہیں۔ رکشہ ڈرائیور نے بتایا ٹریفک پولیس اہلکار گزشتہ3 دن سے 100روپے رشوت لے رہا تھا ۔ 50روپے د ئیے تو لینے سے انکا رکردیا اور 150روپے کا چالان تھما دیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی ڈاکٹر سید کلیم امام نے صدر ٹریفک پولیس سیکشن کے رو ئیے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ۔