ڈیرہ غازی خان میں حادثہ،ایک خاندان کے 19ہلاک
اتوار 21 اکتوبر 2018 3:00
لاہو ر...ڈیرہ غازی خان کے علاقے غازی گھاٹ کے نزدیک اتوار کی رات 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم میں 19 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک خاندان سے ہے ، بیشتر کا تعلق ملتان سے بتایا جا تا ہے ۔ذرائع کے مطابق 70 افراد پر مشتمل قافلہ ڈی جی خان سے ملتان واپس آرہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ وزیراعظم عمران خان نے المناک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سوگوارخاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہو لتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔