شاہ سلمان اور ولی عہد نے صلاح خاشقجی سے اظہار تعزیت کی
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جمال خاشقجی کی وفات پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان نے معروف صحافی کے صاحبزادے صلاح جمال خاشقجی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی ہے۔ اسی طرح ولی عہد ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے صلاح جمال خاشقجی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے خاشقجی خاندان سے گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔