Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش فٹبال لیگ : میچ کے دوران میسی کا دایاں بازو فریکچر

میڈرڈ : بارسلونا کے کپتان لیونل میسی انجری کا شکار ہو کر 3ہفتوں کیلئے کھیل سے دور ہوگئے۔ بارسلونا ٹیم کوچ نے اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ ٹیم کو چ نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ لیونل میسی ہمارے لئے کتنااہم ہے۔ یہ واضح ہے کہ غیر موجودگی کو محسوس کریں گے۔ اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے سویلیا کو 2کے مقابلے میں 4گول سے ہرا دیا۔ میچ کے دوران مخالف کھلاڑی سے ٹکرا کر گرنے کے باعث کپتان میسی کا دایاں بازو فریکچر ہوگیا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں میسی کو گراونڈ سے باہر بلا لیا گیا۔ میسی 3ہفتوں کیلئے ٹیم کیلئے نہیں کھیل سکیں گے۔ 28اکتوبر کو رئیل میڈرڈ سے ہونے والے میچ میں میسی ان ایکشن نہیں ہونگے۔ دوسری جانب اٹالین لیگ میں جوونٹس اور جنیوا کا میچ1-1 سے برابر رہا۔ رونالڈو نے 400 گول کا سنگ میل عبور کرلیا۔ دوسری طرف لیوانٹے نے رئیل میڈرڈ کو شکست دیدی۔ جوونٹس کے رونالڈو نے 400 گول کا سنگ میل عبور کرلیا۔ لالیگا چیمپیئن بارسلونا نے سویلیا کیخلاف2-4سے میچ جیت لیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: