اعلیٰ سطح اجلاس میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق اہم فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا عمل موخر کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے ای سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک بجلی کے واجبات کی وصولی میں بہتری نہیں آتی، تب تک قیمت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 دن بعد بدھ کے روز وزیر خزانہ کی زیر صدارت دوبارہ ای سی سی کا اجلاس ہوگا جس میں بجلی کے قابل وصول واجبات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
قبل ازیں نیپرا کی جانب سے حکومت کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 82 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔