کویت میں موسم سرما کی پہلی بارش
کویت(محمد عرفان شفیق)کویت میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جو پیر کی علی الصبح سے شروع ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔بارش کی وجہ سے ملک بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ جمعہ تک جاری رہ سکتا ہے۔