Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیما میں چوہا پیر وںمیںلپٹ گیاتھا،امیتابھ

بالی وڈ بگ بی، امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ ایک بار سنیما میں فلم دیکھنے کے دوران پیروں میں چوہا لپٹ گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے’ ’کون بنے گا کروڑ پتی“ سیزن 10 میں بیل باٹم کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو کے دوران ماضی میں ہونے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میںنوجوانی کے دنوں میں اکثر فلم دیکھنے سنیما جایا کرتا تھا اور ان دنوں بیل باٹم کا فیشن عروج پر تھا۔ میں ایک روز فلم دیکھنے گیا توبیل باٹم پہن کر گیا۔ وہاں فلم دیکھنے میں مشغول تھا کہ اچانک ہی ایک چوہامیرے پائنچے سے الجھ گیا۔میں فوراً اچھلا اورپھر بڑی مشکل سے ا±س چوہے سے جان بچائی۔
 

شیئر: