لندن- - - -یہاں جاری ہونیو الی ایک حالیہ ویڈیو میں ایک انتہائی ہوشیار اور حاضر دماغ ڈرائیور کی شاندار کوششوں کو نمایاں کیاگیا ہے جس نے ایک سائیکل سوار کو بچانے کیلئے کئی بار خود اپنی جان خطرے میں ڈالی۔ پرہجوم سڑک پر وہ جدھر سے گزرنا چاہتا تھا ادھر ہی لوگوں کی بڑی تعداد نمایاں ہوجاتی اور اسے راستہ بدلنا پڑتا۔ اسی طرح بار بار راستہ بدلتے ہوئے وہ آگے بڑھتا رہا اور آخر کار جب وہ ایک ذرا کھلی جگہ پر پہنچا اور وہاں سے گاڑی نکالنے کی کوشش کی تو اچانک اس کے سامنے ایک سائیکل سوار نظر آیا جسے دیکھ کر وہ پریشان ہوگیا مگر خود پر قابو پاتے ہوئے جب اس نے پلٹ کر دوسری طرف نکلنا چاہا تو وہاں تکون رکاوٹ سڑک پر پڑی تھی ۔ بہرحال سائیکل سوار بچ گیا ۔ سائیکل سوار اور دوسرے لوگوں کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور کی گاڑی کو کم ازکم 10 ہزار پونڈ کا نقصان ہوا ۔ گاڑی کے دونوں کنارے بری طرح اندر گھس گئے ، پچھلا وہیل بھی ناکارہ ہوگیا۔ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ان تمام نقصانات کے باوجود اسے اطمینان ہے کہ وہ بہت سے لوگوں کی جان بچانے میں کامیاب رہا۔ گاڑی کسی کام کی نہیں رہی۔ مجموعی طور پر اسے 72 ہزار پونڈ کا نقصان ہوچکاہے مگر اس کی خوشی اور حساس فخر کی کوئی حد نہیں ہے۔ یہ گاڑی بی ایم ڈبلیو تھی ۔ پولیس نے اتنے بڑے حادثہ کے باوجود اب تک کوئی دلچسپی نہیں لی ہے مگر زندگیاں بچانے پر ہر طرف سے اس کی تعریف و توصیف ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -- -200 سال پرانا فا رم ہاؤس کمرے میں جلائی گئی آگ سے تباہ