Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریمیئر فٹبال لیگ: فضائیہ نے پاک بحریہ کو0-2 سے ہرا دیا

لاہور:پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں پاک فضائیہ نے پاک بحریہ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں2گول سے شکست دیدی، جبکہ کے آر ایل اور کراچی الیکٹرک کا مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاک فضائیہ کی ٹیم ابتداءسے ہی میچ پر حاوی رہی۔33 ویں منٹ میں فیصل نے خوبصورت گول کرکے ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی ائیرفورس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن نیوی کے دفاعی کھلاڑیوں نے گول کرنے کی ان کی کوششیں ناکام بنا دیں۔کھیل کے 86 ویں منٹ میں فیصل اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرنے میں کامیاب رہے۔ اسی اسٹیڈیم میںکھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کے آر ایل نے مثبت انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ اظہار اللہ نے 11 ویں منٹ میں ایک عمدہ موو پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔جواب میں کراچی الیکٹرک نے بھی گول برابر کرنے کیلئے بھرپور حملے کئے جس کے نتیجے میں محمد رسول 21ویں منٹ میں گول کرکے مقابلہ1-1 سے برابر کردیا۔ دوسرے ہاف میں میچ میں سبقت کیلئے دونوں ٹیموں نے بھرپور کارکردگی دکھائی لیکن کسی کو کامیابی نہ مل سکی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: