غیر ملکی اثاثوں میں 1.8فیصد کا اضافہ
ریاض۔۔۔۔سعودی عربین مانیٹرنگ اتھارٹی (ساما ) اور بینکوں میں اگست کے اختتام پر غیر ملکی اثاثے 2.013ٹریلین ریال ریکارڈ کئے گئے۔ ان میں سے 129.3ارب ریال بینکوں اور 1.884ٹریلین ریال ساما میں محفوظ ہیں۔الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق اگست کے اختتام پر ساما اور سعودی بینکوں میں غیر ملکی اثاثوں میں 1.8فیصد یعنی 35.29ارب ریال کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔