Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی عدالت آمد‘ سیاسی گفتگو سے پرہیز

 اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق میڈیا کے نمایندوں نے تازہ سیاسی صورت حال پر بات کرنا چاہی تو سابق وزیر اعظم نے تبصرہ یا بیان دینے سے گریز کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات سے متعلق سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ پارٹی ترجمان اس سوال کا جواب دیں گی جس پر مریم اورنگزیب نے صحافیوں کو بتایا کہ اگر پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اسی طرح جاری رہی تو ملکی سیاسی منظر نامہ ضرور تبدیل ہوگا۔ علاوہ ازیں آصف زرداری سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے سوال پر بھی نواز شریف نے مریم اورنگزیب ہی کو جواب دینے کا کہا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سابق صدر کے گزشتہ روز دیے گئے بیان پر پارٹی کی سطح پر جائزہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - اپوزیشن کو کچھ کرنا ہوگا،مصدق ملک

شیئر: