پٹرول بھری وین ٹرک سے ٹکرا گئی‘ 7 ہلاک
مچھ: مچھ میں وین اور ٹرک کے مابین تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ میں پیٹرول سے بھری وین شاہراہ بولان پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق شدید آگ کے نتیجے میں مزید 2 گاڑیاں بھی جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ 5 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ حکام کے مطابق 2 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہو سکے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔