Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایران تنازع میں مصالحت کی پیشکش

ریاض:  وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کی پیش کش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں امت مسلمہ کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کسی نئے تنازع کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور ریاض اپنے تحفظات دور کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اس حوالے سے پاکستان مصالحتی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں بھی ختم کردینی چاہییں۔ ملکی معیشت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اقتصادی مشکلات کا شکار ہے، اس بحران سے نکلنے کے لیے پاکستان کو سعودی قرضے کی اشد ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - - وراثت کے معاملات اب نادرا حل کرے گی؟

شیئر: