Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بنگلہ دیش:حکومتی ناقد وکیل معین الحسین گرفتار

ڈھاکا۔۔۔بنگلہ دیش میں معروف حکومتی ناقد، وکیل اور اخباری مدیر معین الحسین کو ہتکِ عزت کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے معین الحسین حسینہ واجد حکومت کے بڑے ناقدین میں سے ایک ہیں۔منگل کوپولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ معین الحسین کو شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ۔ دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے مخالفین کے خلاف کریک ڈان کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈھاکا میٹروپولیٹن پولیس کی خفیہ برانچ نے ڈھاکا میں ایک اپوزیشن رہنما کے گھر پر چھاپا مار کر معین الحسین کو گرفتار کیا۔حسین بنگلہ دیش میں انگریزی زبان کے اخبار نیو نیشن کے ناشر اور ادارتی بورڈ کے سربراہ ہیں۔ پولیس کے مطابق عدالت نے معین الحسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ 

شیئر: