Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ جوہری اسلحے میں اضافہ کرے گا، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ روس اور چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنے جوہری اسلحے میں اضافہ کریگا۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے روس پر پھر الزام لگایا کہ اس نے 1987 میں کیے جانے والے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز یعنی (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔امریکہ اس معاہدے سے نکل جائے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا امریکہ اس وقت تک ہتھیار تیار کرتا رہے گا جب تک کہ لوگ اپنے ہوش و حواس میں آجائیں۔یہ ان تمام لوگوں کے لیے خطرہ ہے جنھیں آپ شامل کرنا چاہیں، بھلے وہ چین ہو، اور اس میں روس بھی شامل ہو، یا کوئی اور جو یہ کھیل کھیلنا چاہتا ہو۔ روس نے تو خود اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔سرد جنگ کے زمانے سے قائم اس معاہدے کے تحت درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے جس کا مقصد یورپی ممالک کو روسی خطرے سے محفوظ کرنا ہے۔
 

شیئر: