Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوبارہ عمرے پر2 ہزار ریال فیس ختم ہوگی؟

اسلام آباد...وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاہے حکومت 5سال کےلئے حج پالیسی تشکیل دینے اور سعودی عرب میں 3 سال کے لئے بلڈنگز کرائے پر لینے پر غور کر رہی ہے ۔اس کےلئے قوانین اور پیپرا رولز کی اجازت ضروری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی قیادت سے ملاقات کے دوران دوبارہ عمرے پر 2ہزار ریال فیس ختم کرنے کے حوالے سے پھر بات چیت کی ہے ۔امید ہے خوشخبری ملے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ وزارت مذہبی امور حج و عمرہ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کررہی ہے ۔ سعودی عرب میں حرم شریف کے قریب رہائش کا حصول ہمیشہ سے ایک مسئلہ رہا ہے۔ یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ اگر پیپرا قوانین نے اجازت دی تو 3 سال کےلئے بلڈنگز کا معاہدہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پرائیویٹ حج آرگنائزر اپنے طے شدہ معاہدے کے تحت حجاج کو سہولتیں فراہم کریں ۔بعض اوقات معاہدے میں لکھا ہوتا ہے کہ حرم پاک سے 300میٹر کے فاصلے پر رہائش ہوگی ۔ رہائش اصل میں 3کلو میٹر ہوتی ہے ۔

شیئر: