Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کرکٹ بیٹ‘ سے چرس برآمد‘ ائرپورٹ سے مسافر گرفتار

پشاور:  ائرپورٹ سیکورٹی فورس نے ملک سے باہر جانے والے نوجوان کے سامان سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ سے قطر جانے والی نجی پرواز کے مسافروں کے سامان کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران ایک مسافر کے سامان میں شامل کرکٹ بیٹ کا وزن زیادہ ہونے پر شبہے کی بنیاد پر اسے توڑ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ائرپورٹ سیکورٹی فورس کے اہل کاروں کے ہاتھوں مشکوک بیٹ کو توڑنے کے بعد اس کے اندر سے انتہائی مہارت کے ساھ چھپائی گئی چرس برآمد ہوگئی۔ جس کا وزن ڈھائی کلوگرام بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم کا نام یاسر ہے جو نجی فلائٹ سے قطر جا رہا تھا۔ ملزم اورکزئی کا رہائشی ہے جسے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -بجلی کی قیمت میں اضافہ‘ صارفین پر ڈھائی ارب کا اضافی بوجھ

شیئر: