نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھا دی
اسلام آباد...نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ۔ اضافے سے صارفین پر 2 ارب40کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔سی پی پی اے کے مطابق ستمبر میں ریفرنس فیول لاگت 5روپے 12 پیسے فی یونٹ تھی ¾تقسیم کارکمپنیوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کی قیمت 5 روپے56 پیسے فی یونٹ تھی۔ نیپرا حکام کے مطابق ستمبر میں فرنس آئل کا زیادہ استعمال کیا گیا ۔حکام کے مطابق اگر ایل این جی اور کوئلہ کو استعمال کیا جاتا تو صارفین کو ریلیف ملتا ۔نیپرا نے سی پی پی اے کے 5 ارب روپے کے کلیمز کو رواں ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں شامل نہیں کیا۔چیئرمین نیپرا کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث 8 ارب روپے کا اثر پڑا۔ ڈالر کی قیمت نہ بڑھتی تو صارفین کو 30 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملتا۔نیپراحکام کے مطابق ڈالر کی قیمت 124 روپے پر تعین کیا ۔نیپرا حکام کے مطابق فرنس آئل پر پیداواری لاگت 15 روپے 50 فی یونٹ رہی ¾حکام کے مطابق اگر ایل این جی اور کوئلہ کو استعمال کیا جاتا تو صارفین کو مزید ریلیف ملتا ۔