مدینہ منورہ۔۔۔۔۔مدینہ منورہ میں کھجوروں کی سینٹرل مارکیٹ کی 95فیصد دکانوں پر تارکین وطن قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ یہ مارکیٹ مسجد نبوی شریف کے جنوب میں 200میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ 200دکانوں پر مشتمل ہے۔ عکاظ اخبار کے ذرائع نے فیلڈ سروے کرکے واضح کیا کہ اس مارکیٹ میں صرف 7دکانیں سعودیوں کے پاس ہیں اور باقی 193دکانوں کے مالک غیر ملکی بنے ہوئے ہیں۔سینٹرل مارکیٹ میںدکانوں کے مالکان نے اس بات پر حیرت اور ناگواری کا اظہار کیا کہ آخر غیر ملکی کارکن اس مارکیٹ پر اس حد تک کیوں کر قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ کھجوروں کے باغات کے مالکان تارکین وطن ، بسوں کے ڈرائیوروں اور سفارتی مشنوں کے سربراہوں سے تال میل پیدا کرکے زائرین کو دوردراز نخلستانوں میں بلاکر کھجوریں فروخت کررہے ہیں ۔یہ مقامات سرکاری نگرانی سے آزاد ہیں۔ایک دکاندار احمد الاحمدی نے بتایا کہ 60فیصد معتمر بازاروں سے نہیں بلکہ نخلستانوں سے کھجوریں خرید تے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ غیر ملکی کارکن سعودی شہری سے 250ہزار ریال کرائے پر دکان حاصل کرلیتا ہے۔ اس کی شرط یہ ہوتی ہے کہ وہ نقل کفالہ بھی کرائے گا تاہم دکان کے کاروبار میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔