Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم بڑا فیصلہ کر سکتی ہے؟

کراچی:  متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان حکومتی اتحاد کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے مابین ہونے والے معاہدے پر تاحال عمل نہ ہو سکا جس پر ایم کیو ایم تاحال انتظار میں ہے اور اتحاد سے علاحدہ ہونے پر غور کیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے سمجھوتے پر عمل پر غور کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ماہ میں رابطہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ اگر پی ٹی آئی طے شدہ معاہدے کی پاسداری نہیں کرتی تو حکومت سے علاحدگی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی را بط کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف سے تحریری معاہدے پر عمل کے لیے فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن اور خواجہ نوید پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جسے ہدایت دی ہے کہ ایک ماہ میں تحریک انصا ف کی اعلیٰ قیا دت سے ملا قات کر کے ر پورٹ رابطہ کمیٹی میں پیش کی جائے۔
 
مزید پڑھیں:- - -  --قرض کے بدلے ثالثی

شیئر: