Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کے پکسل فونز میں خرابی سامنے آگئی‎

گوگل کمپنی کی جانب سے رواں ماہ ہی پکسل فونز متعارف کرائے گئے تھے اور انہیں بہترین پکسل فون سمجھا جا رہا تھا تاہم متعارف کرانے کے چند دن بعد ہی ان میں خرابیاں سامنے آگئی ہیں۔ گوگل فورم پر متعدد صارفین کی جانب سے یہ شکایات سامنے آرہی ہیں کہ پکسل تھری اور پکسل ایکس ایل تھری کے کیمرے کے استعمال اور تصاویر کو محفوظ کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات تصویر کیمرے سے کھینچنے کے بعد موبائل کی گیلری میں محفوظ نہیں ہوتی اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہی تصویر کچھ عرصے بعد موبائل کی گیلری میں نظر آئے۔صارفین نے یہ بھی شکایت کی کہ بعض اوقات فون میں محفوظ تصاویر کو شئیر کرتے وقت یہ لکھا آتا ہے کہ یہ تصویر فون میں محفوظ ہی نہیں ہے۔ گوگل کی جانب سے ان شکایات پر تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا ہے۔
 

شیئر: