دھوبی کی بھی جعلی کمپنی نکل آئی
ٹنڈومحمدخان... ٹنڈو محمد خان میں دھوبی کی بھی جعلی کمپنی نکل آئی۔ ایک کروڑ سے زائد لین دین پر ایف آئی اے نے دھوبی طارق سعید کو نوٹس جاری کردیا۔ نوٹس میں کراچی میں ایف آئی اے کے دفتر مع ریکارڈ جس میں خریدوفروخت، معاہدے کی کاپی، خریداری بل، بینک کے ذر یعے لین دین کی تفصیلات شامل ہیں کے ساتھ پیش ہو نے کیلئے کہا گیا ہے۔ طارق سعید نے صحافیوں کو بتایاکہ غریب دھوبی ہوں ۔300روپے یومیہ کماتا ہوں۔کسی بینک میں کوئی اکاونٹ نہیں۔ 25 ہزار روپے قرض لیکر دکان بنائی ہے ۔فروری2011 میںکمپنی کے اکاونٹ سے ایک کروڑ 4لاکھ روپے کی خرید وفروخت ظاہر کی گئی ہے۔ طارق سعید نے کہا کہ جب سے ایف آئی اے کا نوٹس ملا ہے۔ اہل خانہ سخت پریشان ہیں۔