Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلین ویمنز ٹیم کی پاکستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 64رنز سے فتح

کوالا لمپور:آسٹریلین ویمنز ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنز ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 64رنز سے کامیابی سمیٹ لی۔ سوفی مولینیکس کی بولنگ آسٹریلیا کی فتح کی بنیاد بنی جنہوں نے4اوورز میں16رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں اور میچ کی بہترین کھلاڑی بھی قرار پائیں۔کوالا لمپور میں ہونے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو3وکٹوں کے نقصان پر196رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پاکستانی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹیں گنوا کر131رنز ہی بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلیسا ہیلی اور ایشلے گارڈنر نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ بیتھ مونی نے38رنز کا حصہ ڈالا۔نشرا سندھو، ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ لی۔جوابی بیٹنگ کے دوران ناہیدہ  43،عمیمہ سہیل 25 جبکہ عالیہ ریاض19رنز بنا سکیں۔سوفی مولینیکس کی بولنگ ون ڈے چیمپیئن شپ کی طرح اس فارمیٹ میں بھی پاکستانی بیٹنگ کے لئے مسئلہ بنی رہی اور صرف16رنز دے کر4وکٹیں لینے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ ایک، ایک وکٹ ڈیلیسا کمنس، میگن شٹ اورجارجیا ویئرہام نے حاصل کی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: