Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی والوں کے لیے بڑی خبر

راول پنڈی:  محکمہ ریلوے کی جانب سے کراچی کے باسیوں کے لیے خوشی کی خبر سنائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ 31 اکتوبر کو کراچی میں لوکل ٹرین شروع کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نئی لوکل ٹرین کا افتتاح کریں گے جس کا مقصد مزدوروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔
روال پنڈی میں میڈیا نمایندوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ کراچی میں لوکل ٹرین چلائی جائے جس پر عمل کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور دھابیجی، لانڈھی اور کراچی کے درمیان لوکل ٹرین کا افتتاح 31 اکتوبر کو صدر پاکستان عارف علوی کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے لیے عمران خان کا کیا گیا وعدہ پورا ہو گیا۔ ہماری حکومت کے 60 دن میں چھٹی ٹرین ہے۔ 100 دن میں 10 ٹرینیں چلانے کا وعدہ بھی پورا کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں 10 ہزار لوگوں کو میرٹ پر ملازمت دی جائے گی اور محکمے کا خسارہ ایک سال میں ختم کرکے دکھائیں گے ۔
مزید پڑھیں:- - - -ڈبل سواری پر 6 دن کی پابندی‘ موبائل بند کرنے کی سفارش

شیئر: