نیٹو کی سب سے بڑی جنگی مشقیں
برسلز...نیٹو ممالک نے سرد جنگ کے خاتمے کے بعد ہونے والی سب سے بڑی جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ۔ یہ مشقیں ناروے میں کی جا رہی ہیں۔جنگی مشقوں میں نیٹوکے29 ممالک سے 50 ہزار فوجی، 10 ہزار گاڑیاں ،250 جنگی طیارے اور 65بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ اتحادی ممالک کے علاوہ مشقوں میں فن لینڈ اور سویڈن شامل ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد جوابی کارروائی کے لئے فوری تیاری ، مشترکہ ٹاسک فورس کی کارکردگی کا جائزہ اور تربیت کرنا ہے۔