Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی میں شامی امن کانفرنس

   استنبول ... ترکی میں شامی امن کانفرنس ہفتے کو شروع ہو رہی ہے۔ شام میں جاری خانہ جنگی کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میںجرمن چانسلر انجیلا میرکل، روسی صدر ولا پوٹین اور فرانسیسی سربراہ مملکت میکرون شرکت کر رہے ہیں۔ خصوصی سربراہی کانفرنس میں شامی تنازعہ کے دیرپا سیاسی حل کے علاوہ صوبے ادلب میں جنگ بندی کی صورت حال پر بھی توجہ مرکوز رہے گی۔ یہ پہلی کانفرنس ہے جس میں روسی اور ترک رہنماوں کے ساتھ 2اہم یورپی ممالک کے سربراہان بھی شرکت کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ اس کانفرنس میں نیا شامی دستور مرتب کرنے کے لئے کمیشن بھی تشکیل دے دیا جائے۔

شیئر: