شہباز شریف کیخلاف گھیرا تنگ
لاہور...نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری بھی شروع کردی تاہم کہا ہے کہ اس کیس میں گرفتاری سے متعلق خبریں حقائق پر مبنی نہیں ۔نیب ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں ۔ نیب لاہوراس کی انکوائری کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شہباز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں جس میں جائداد ،اکاونٹس اور گاڑیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نیب نے آشیانہ اسکیم میں شہباز شریف ک پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب نے آشیانہ اقبال ہاو¿سنگ کیس میں گرفتار شہباز شریف کے مزید ریمانڈ کے لئے دیگر معاملات کے نکات کو بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ احتساب عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ ۔نیب لاہونے شہباز شریف کے اثاثوں کے بارے میں پوچھ گچھ کیلئے ان کے بیٹے سلمان شہباز کو بلایا تھا کہ مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے دونوں بھائیوں کو دوبارہ طلب کررکھا ہے۔