2لاکھ سرکاری ملازمین کی ہڑتال پر جانے کی دھمکی
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
چنڈی گڑھ۔۔۔۔ریاست ہریانہ میں پرائیویٹ بسوں کو کلو میٹر کے حساب سے چلانے کے خلاف روڈ ویز ملازمین کی 16اکتوبر سے جاری ہڑتال 12ویں دن میں داخل ہونےکے بعد39سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔واضح ہوکہ 1979ء میں بھجن لال کے دورِ حکومت میں 11روزہ ہڑتال اس وقت ختم ہوئی جب بھجن لال نے ملازمین کے مطالبات تسلیم کرلئے تھے لیکن منوہر لال حکومت جھکنے کیلئے تیار نہیں۔ہریانہ حکومت کے حکم پر ریاستی ٹرانسپورٹ ملازمین کمیٹی کے5 رہنماؤں کو گرفتار کرلیاگیا ۔اس کارروائی سے ملازمین میں ناراضی مزید بڑھ گئی۔ہڑتال کرنیوالے ملازمین نے کہا کہ فیصلہ کن جنگ ہوگی۔ ان کے سامنے ’’کرو یا مرو‘‘کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔روڈ ویزملازمین کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سبھاش لامبا نے کہا کہ حکومت کے فیصلے کے خلاف پیر سے 2لاکھ سرکاری ملازمین روڈویز کارکنوں کی حمایت میں ہڑتال پر چلے جائیں گے۔