Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھٹو خاندان نے پاکستان کے لئے قربانیاں دی ہیں، صاحبزادہ ذو الفقار علی

نمائندہ اردو نیوز۔شارجہ
 
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنماصاحبزادہ ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے 20کروڑ عوام شہید بھٹو اور بینظیر بھٹو کے نظریہ سے واقف ہیں۔ ان کی جدوجہد پاکستان کی سیاسی تاریخ میں بہت اہم اور منفرد مقام رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماسید سجاد حسین شاہ کی جانب سے منعقدہ عشائیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صاحبزادہ ذوالفقار علی نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کیلئے قربانیاں دے کر عظیم تاریخ رقم کی ہے اور اس میں کوئی دورائے نہیں کہ حق پر چلنے والے اسی طرح گردنیں کٹوا کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں ۔
  • امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منتظم تقریب سید سجاد حسین شاہ نے کہا کہ آج بڑا اہم دن ہے کہ بھٹو شہید اورمحترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہر آواز بلند ہے اور شہید خاندان کی قربانیوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کل بھی عوامی پارٹی تھی اور آج بھی اپنے نظریہ کے مطابق عوام کی پارٹی ہے۔ ہم بھٹو خاندان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
  • امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبروں کے لئے کلک کریں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہدہ ملک اعوان اور سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار جاوید یعقوب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر جب بھی آزمائش آئی ہم نے صبروتحمل سے اس آزمائش سے گزرے ہیں۔ تقریب میں پی پی رہنمامیاں منیر ہانس ‘انیس الرحمن ‘چوہدری فاروق بانیاں ‘ملک محمد اسلم ‘نیاز خان اور مس عزت نے بھی شریک تھے۔
 

شیئر: