نیول چیف کا سر کریک میں اگلے مورچوں کا دورہ
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
کراچی ...نیول چیف اسٹاف، ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سر کریک میں پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔ بحری مشق ©" سی اسپارک2018 " کے حوالے سے پاک میرینز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر امیرالبحر کو پاکستان کی جنوب مشرقی بحری سرحدپرواقع کریکس ایریا کے دفاع پر مامورپاک میرینز کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی بحری اور زمینی سرحدوں کے تحفظ کے لئے تندہی کے ساتھ جدیدہتھیار اور سازوسامان کے پُر مقصد استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ملک کی سرحدوں کے دفاع کیلئے آفیسرز اور جوانوں کے بلند حوصلہ ، ہمّت اور قربانی کے عظیم جذبہ کی تعریف کی۔