سعودی عرب نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا، عسیر کمیونٹی
اتوار 28 اکتوبر 2018 3:00
مملکت کے حکمرانوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا
جی ایس ایوب۔ خمیس مشیط
عسیر ریجن میں مقیم پاکستانیوں نے کہا کہ وطن عزیز کے موجودہ بحران میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دے کر نہ صرف دوستی کا حق ادا کیا بلکہ بڑے بھائی کا کردار ادا کرکے پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ پوری قوم شاہ سلمان اور سعودی عوام کے شکر گزار ہیں۔
راجہ محمد بشیر آف بالا کوٹ نے کہا کہ سعودی عرب نے اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے کر دوستی کا حق ادا کیا جس کیلئے پوری قوم شکر گزار ہے۔ پاکستان ویلفیئر فورم کے صدر فاروق بٹ ، چیئرمین ریاض چوہدری، فنانس سیکریٹری محمد اسد ، سیکریٹری جنرل سید عاصم حسن شاہ اور ملک محمد مظفر نے کہا کہ پاکستان کی مدد کرکے سعودی عرب نے دوستی کی مثال قائم کردی ہے۔ اس پیکیج کو پاکستانی عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ عسیر کرکٹ لیگ کے چیئرمین محمد افضل بٹ، صدر قربان علی بھٹی، خر م بٹ ،جاوید چوہدری آف نارووال ، خالد چوہدری آف حاصل پور، فراست اللہ آفریدی، جاوید ملک، محمد اصغر خان، شوکت علی شاد، عبدالصبور بٹ، ارشد بٹ ، خرم شہزاد، ریاض ملک نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا اور ہمیشہ پہل کی۔ پاکستانی عوام شاہ سلمان کے شکرگزار ہیں۔ راجہ محمد اقبال بھندیال، عمر اقبال راجہ، میاں محمد سلیم، ریاض شاہد اورقاضی شوکت علی خان نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کی کسی بھی مشکل گھڑی میں ایک آواز کے منتظر ہونگے ۔ہم سعودی عرب کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیںکریں گے۔حسنین شاہ، سید نعیم الحسن اور عاطف وسیم نے کہا کہ شاہ سلمان حقیقی معنوں میں امت مسلمہ کے لیڈر اور قائد ہیں ۔ امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کیلئے سعودی عرب کا کردار قابل قدر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شاہ سلمان کو صحت و تندرستی اور عمر دازی دے۔ آمین۔