ہراسانی کیس:تنوشری کی شکایت پرتحقیقات شروع
بالی وڈ کی اداکارہ تنوشری دتہ کو اداکار نانا پاٹیکر اور دیگر کی جانب سے مبینہ طور پر ہراساںکئے جانے کے مقدمے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ تنوشری دتہ نے گزشتہ ماہ نانا پاٹیکر سمیت دیگر کےخلاف ممبئی پولیس اسٹیشن میں 10برس قبل فلم کے سیٹ پر ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس کیس کی تحقیقات کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ کیس سے متعلق افراد کے بیانات بھی لئے جائیں گے۔