Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دارالحکومت میں آلودگی کی ذمہ دار ہریانہ اور پنجاب حکومتیں ہیں، کیجریوال

نئی دہلی ۔۔۔۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دارالحکومت میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکز، پنجاب اور ہریانہ حکومتوں کو ذمہ دار قراردیا۔کیجریوال نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ دارالحکومت میں پہلے آلودگی ایک مخصوص حد میں تھی لیکن اس بار مرکز، ہریانہ اور پنجاب حکومتوں کی وجہ سے دارالحکومت کے عوام کو آلودگی کی سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود مرکز، ہریانہ اور پنجاب حکومتوں کی جانب سے فضائی آلو دگی کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے۔
مزید پڑھیں:- - - -دہلی میں ٹرین کی زد میں آنے سے3 افراد ہلاک
رائے دیں، تبصرہ کریں

شیئر: