Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنکا میں وزیر کو یرغمال بنانے کی کوشش

کولمبو...سری لنکا میں سیاسی بحران سنگین ہوگیا۔ وزیراعظم رانیل وکرمے سنگھے کی برطرفی کے معاملے پر تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ فائرنگ کے ایک وا قعہ میں ایک شخص ہلاک 2 زخمی ہو گئے۔ ذرائع نے بتایاوزیر پٹرولیم ارجنا راناتنگا کے محافظوں نے مبینہ طور پر صدر میتھری پالا سری سینا کے حامیوں پر فائرنگ کی۔ مشتعل ہجوم نے وزیر پٹرولیم کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔وکرمے سنگھے نے صدر کی جانب سے برطرفی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے منصب چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ دریں اثناء امریکی محکمہ خارجہ نے صدر سری سینا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پارلیمان کا اجلاس طلب کریں تاکہ سری لنکا میں پیدا ہونے والے اس دستوری بحران کا خاتمہ ہو سکے۔ وکرم سنگھے اور ان کی جماعت ممکنہ طور پر عدالت سے صدارتی اقدام کو غیرآئینی قرار دینے کے لئے درخواست دائر کر رہے ہیں۔

شیئر: