طالبان کے شیڈو گورنر سمیت12ہلاک
کابل۔۔۔افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کے خود ساختہ شیڈوگورنر 12ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔افغان اسپیشل فورسز نے صوبہ ننگرہارمیں آپریشن کیا، جس میں طالبان شیڈو ڈسٹرکٹ گورنر 12ساتھیوں سمیت مارا گیا۔افغان طالبان کی جانب سے بھی ان کے شیڈو ڈسٹرکٹ گورنر کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔