Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ

اسلام آباد...وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس کے لئے انٹرپول سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے بانی ایم کیو ایم کے ریڈ وارنٹس کے لئے ایف آئی اے کی طرف سے انٹرپول سے رابطے کی درخواست کی منظوری دے دی ہے۔ایف آئی اے انٹرپول کو خط لکھے گی اور ایف آئی اے ونگ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لئے متعلقہ دستاویزات بھی انٹرپول کو بھیجے گی۔ عمران فاروق کے قتل کیس میںایف آئی اے کے انسداد دہشتگردی ونگ نے 17-2016 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ مظہر الحق کاکا خیل کی منظوری سے کیس میں بانی ایم کیوایم کی پاکستان حوالگی کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست بھجوائی گئی تھی جسے وزارت نے منظور کرلیا ۔

شیئر: