فائرنگ کے ملزم کی جرگے میں فائرنگ‘ 4 ہلاک
چارسدہ: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت کے قریبی شہر چارسدہ میں گھریلو جھگڑے کو حل کرنے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں مقامی صحافی سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دیگر افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔
پولیس کے مطابق بیوی پر فائرنگ کرنے پر ملزم سید جمال کا گھریلو تنازع چل رہا تھا جسے حل کرنے کے لیے مقامی صحافی احسان شیرپاؤ کی سربراہی میں جرگہ جاری تھا کہ ملزم نے اسی دوران فائرنگ کردی جس سے صحافی سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔