سعودی عرب کیخلاف تشہیری مہم اسلام پر حملہ ہے، مسلم فقھاء
مدینہ منورہ - - - -عالمی اسلامی فقہ اکیڈمی کانفرنس کے شرکاء نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے خلاف تشہیری مہم اسلام پر حملہ ہے۔ کانفرنس مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔ اسے خادم حرمین شریفین کی سرپرستی حاصل ہے۔ کانفرنس میںشریک مسلم فقھاء نے توجہ دلائی کہ مملکت کے خلاف تشہیری مہم کا ہدف مبارک سرزمین ہے۔ یہ مسلمانوں کی طاقت اور عالم اسلام میں اہل وسنہ و الجماعہ کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سعودی عرب کے خلاف سعودی عرب کے خلاف تشہیری مہم چلائی جاتی رہی ہے۔ اس قسم کی سرگرمیوں سے سعودی عرب زیادہ مضبوط او رزیادہ طاقتور ہو کر نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا امن اور اس کی ساکھ مسلمانان عالم کے یہاں سرخ نشان ہے۔ مملکت دین اسلام کی علامت ہے۔ یہ اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خدمت کی نشانی ہے۔ مدینہ منورہ اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حاتم المرزوقی نے کہا کہ مملکت کو نقصان پہنچانے کے در پے فریقوں کے خلاف تمام مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرناہوگا۔ مملکت کا دفاع صحیح عقائد اور توحید کا دفاع ہے۔ مسجد اقصیٰ کے خطیب ڈاکٹر عکرمہ صبری نے کہا کہ میڈیا کو اصول پسند اورسچا کردار ادا کرنا چاہئے۔ مخالفت میں بھی اصول پسندی کا لحاظ واجب ہے۔ اشتعال انگیزی یا تصویر مسخ کرنے والی مہم چلانا درست نہیں ۔ اردنی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد القضاۃ نے کہا کہ جو لوگ اسلام اور اس کی شریعت کی پابندی کرنے والوں کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں وہ بونے ہیں ان کاکوئی وزن نہیں۔ مسلم معاشروں کی عالمی کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد البشاری نے کہا کہ وظیفہ خوار قلمکار سعودی عرب کے خلاف پروپیگنڈے میں لگے ہوئے ہیں۔