Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل نے میک بک ائیر لیپ ٹاپ متعارف کرادیا‎

ایپل کمپنی کی جانب سے میک بک ائیر لیپ ٹاپ کا اپڈیٹڈ ماڈل پیش کردیا گیا ہے۔ نئے میک بک ائیر میں 13.3 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے اور اس میں پچھلے میک بک ائیر کی نسبت 50 فیصد کم بیزل دیے گئے ہیں۔ ڈیوائس کی سکرین 48 فیصد زیادہ کلر دکھا سکتی ہے اور اس کے اوپر فیس ٹائم کیمرہ بھی دیا گیا ہے۔میک بک میں 16 جی بی ریم اور 1.5 ٹی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ڈیوائس میں ایٹ جنریشن ڈوئل کور انٹل کور آئ 5 پروسیسر دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ سے ایک چارج کے بعد بارہ گھنٹے تک براؤزنگ کی جاسکتی ہے۔ڈیوائس کے اسپیکر پچھلے ماڈل سے پچیس فیصد زیادہ تیز ہیں اور اس کے ٹریک پیڈ میں بیس فیصد زیادہ سرفیس ایریا دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کا وزن پچھلے ماڈل سے 17 فیصد کم ہے ۔ ڈیوائس کو سنہرے ، گرے اور سلور رنگ میں پری آرڈر کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اسے 7 نومبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔لیپ ٹاپ کی ابتدائی قیمت 1199 ڈالر ہے اور کمپنی کے مطابق ریٹینا ڈسپلے کا حامل یہ کمپنی کا سستا ترین لیپ ٹاپ ہے۔
 

شیئر: