مائیکل جیکسن کی جیکٹ کی نیلامی
'کنگ آف پاپ' آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی سیاہ جیکٹ کی نیلامی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ مائیکل جیکسن کی سیاہ رنگ کی جیکٹ جو وہ اکثر پہنا کرتے تھے ، ان کے مداحوں میں خاصی مقبول تھی۔ اس جیکٹ پر مائیکل جیکسن کے دستخط بھی موجود ہیں۔ حال ہی میں اسے نیلام کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اسے رواں برس نومبر میں نیلام کیا جائے گا جیکٹ کی مالیت ایک لاکھ امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے۔