Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیناسونک کا سو ڈالر سے بھی سستا اسمارٹ فون‎

پیناسونک کمپنی کی جانب سے انٹری لیول اسمارٹ فون پی 85 نیکسٹ کے نام سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی 4000 ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری ہے۔اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، کواڈ کور اسنیپ ڈریگن 210 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔فون کی پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگاپکسل اور فرنٹ پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کیلئے فون میں فیس ان لاک فیچر اور فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل کیا گیا ہے۔ فون کو نیلے ، سنہرے اور کالے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 95 ڈالر ہے۔
 

شیئر: