Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی پابندیاں، مشکل وقت آنے والا ہے، ایرا نی صدر

  تہران...ایرانی صدر حسن روحانی نے امر یکہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ آنے والے مہینے ایران کے لئے زیادہ مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹی وی پر نشر ایک بیان میں صدر روحانی نے کہا کہ اقتصادی پابندیوں سے ایران کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ آئندہ ہفتے امر یکہ ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرنے والا ہے جس کے بعد ایران کے لئے آنے والے مہینے کافی مشکل ثابت ہوں گے۔ ایرانی شہریوں کو کافی مشکلات اٹھانا پڑ رہی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کے آنے والے مہینے زیادہ مشکل اور بھاری ہوسکتے ہیں تاہم حکومت عوام کی مشکلات اور مسائل کم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ امریکی پابندیوں کا پہلے بھی سامنا کرتے رہے ہیں اورآئندہ بھی کریں گے۔

شیئر: