Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف نظرثانی اپیل دائر

لاہور... آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں نظر ثانی اپیل دائر کر دی گئی ۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ایف آئی آرتاخیر سے درج کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم بے گناہ ہے۔ سپریم کورٹ بریت کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کرے اور ملزمہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جائے۔ دریں اثناءوزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے حکومت کی جانب سے نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کر رہی اور نہ ہی آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈال رہی ہے۔

شیئر: