جلد وطن واپس آوں گی،ایان علی
لاہور...کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی نے جلد وطن واپس آنے کا اعلان کر دیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایان علی نے کہا کہ آخری میڈیکل معائنے کے بعد جلد وطن واپس آوںگی۔مجھ پر بغیر ثبوتوں کے منی لانڈرنگ سمیت سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔پاکستان اور اس کی عوام کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ۔ایان علی نے کہا کہ میرے ساتھ ایئرپورٹ پر ویڈیو میں جو دو لوگ تھے انہیں کیوں نہیں پکڑا گیا؟ دونوں شخصیات کو نہ گرفتار کیا گیا، نہ مقدمہ بنا اور نہ ہی انہیں شامل تفتیش کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس میں وکلا کی ٹیم تبدیل کردی جب کہ خرابی صحت اور ذہنی کیفیت کے سبب مقدمات کی پیروی نہیں کر سکی تھیں اس دوران ذہنی دباﺅ سے معمولی دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔ ماڈل ایان علی نے کہا کہ لوگ جو باتیں کرتے رہے ہیں ان تمام باتوں کا جلد جواب دوں گی اور میرے جوابات سب کو چپ کرا دیں گے۔