عامر کو شاہ رخ کی فلم کا انتظار
بالی وڈ کے کنگ خان کی فلموں کا ان کے مداح بے چینی سے انتظار کرتے ہیں مگر بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کہتے ہیں وہ شاہ رخ کی نئی فلم' زیرو' کا انتظار کررہے ہیں۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عامر خان کہتے ہیں انہوں نے ریلیز سے ایک روز قبل ہی شاہ رخ کی فلم کا ٹریلر کیا دیکھا ، انہیں فلم دیکھنے کا شدید انتظار شروع ہو گیا ہے ۔عامر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ٹریلر میں شاہ رخ سب پر سبقت لے گئے۔ مجھے ان کی فلم کابے چینی سے انتظار ہے۔فلم زیرو کا ٹریلر کل ریلیز کیاجائےگا۔