Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ آسٹریلیا : ہندٹیم کے کھانے سے گائے کا گوشت آوٹ

ممبئی:انگلینڈ میں ورلڈ کپ کے دوران بڑی مقدار میں کیلوں کی فرمائش کے بعد ہندوستانی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کے کھانوں میں گوشت شامل نہ کرنے کی فرمائش کرڈالی۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے اپنے کھلاڑیوں کی خواہش سے آگاہ کردیا ہے ۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے 21 نومبر سے آسٹریلیا کے دورے کا آغاز کرنا ہے۔سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی ،3ون ڈے اور 4ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔ دو ہفتے قبل ہندوستان کرکٹ بورڈ کی ایک انسپکشن ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کیا تاکہ ہوٹل، پریکٹس وینیوز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جا سکے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ بورڈ نے کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی ہے کہ ان کی ٹیم کے مینیو میں دال سبزی کو زیادہ شامل کیا جائے اور گوشت خاص طور پر گائے کا گوشت کھانوں کی فہرست سے نکالا جائے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھلاڑی کھیل کے ساتھ کھانے کے بارے میں بھی مطمئن رہیں ور انہیں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔حال ہی میں انگلینڈ کے دورے کے دوران مینیو میں گائے کا گوشت کے شامل ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی بہت ہنگامہ برپا ہوا تھا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز " واٹس ایپ اسپورٹس" گروپ  جوائن کریں

شیئر: