Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’فالودے یا رکشے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے رکھوائے، میری مرضی‘‘

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وزیرا عظم کے وزارت داخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ایسا مشورہ عمران خان کو کس نے دیا؟ وزارت داخلہ کو مذاکرات اور ایکشن کرنا ہوتا ہے جبکہ موجودہ حالات میں وزیرا عظم نے خود کو پیچھے کرکے دوسروں کو سامنے کردیا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ آسیہ مسیح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور امن و امان کی صورت حال کو خود دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں ہم وزیرا عظم کا ساتھ دیں گے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگر میں نے فالودے والے یا رکشے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے رکھوائے ہیں تو میری مرضی۔ اِنہیں پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اکاؤنٹ میں نے کھلوایا اور پیسے میں نے رکھوائے۔  پھر اگر رکھوائے بھی ہیں تو بینک والا پھنسے گا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤ نٹس پر گرفتار کرنا ہے تو بسم اللہ کریں۔ گرفتار ہو کر دوبارہ مشہور ہونا چاہتا ہوں۔
 
مزید پڑھیں:- - - -ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ،پاکستان کا احتجاج

شیئر: