Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"خاشقجی"پر رویے سے امریکی سعودی اسٹرا ٹیجک تعلقات متاثر ہوں گے، ترکی الفیصل

    واشنگٹن - - - -برطانیہ و امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر او ر   محکمہ خفیہ کے سابق  سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے واضح کیا  ہے کہ جمال خاشقجی کے معاملے پرامریکہ کا رویہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹراٹیجک تعلقات متاثر ہوں گے۔ وہ واشنگٹن میں ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ترکی الفیصل نے اسی کے ساتھ اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے قائدین درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔  گزشتہ 70برسوں کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات بہت سارے چیلنجوں اور بحرانوں سے گزرے۔ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی تعلقات کے مطلع پر چھائے ہوئے بادل چھٹ جائیں گے۔  ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ گزشتہ برسوں کے دوران بہت سارے مسائل اور دونوں ملکوں کی دلچسپی کے متعدد  امور میں ایک ساتھ چلتے رہے ۔ اگر دونوں ملکوں کے قائدین یعنی سعودی عرب کے 6فرمانرواؤں اور امریکہ کے 13صدور پُرعز م نہ ہوتے تو دونوں ملک درپیش چیلنجوں سے کسی طور نہ نمٹ سکتے تھے۔ انہو ںنے کہا کہ 1973ء میں تیل کی  برآمد بند کرنے او ر پھر 11ستمبر کے  طیارہ حملوں کے بحران نے دونوں ملکوں کی  ترجیحات کو  تبدیل کر دیا۔ ذرائع ابلاغ ، سیاستدانوں او رریسرچ سنٹر نے اشتعال انگیزی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی تا ہم دونوں کے تعلقات ان بحرانوں کے بعد زیادہ مضبوط شکل میں ابھر کر سامنے آئے۔   انہو ںنے کہا کہ خاشقجی کا قتل افسوسناک ہے تا ہم اس سلسلہ میں سعودی عرب کو برا قرار دینے کی جو کوشش ہوئی ہے وہ فریقین میں سے کسی کے بھی مفاد میں نہیں۔ سعودی عرب خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار عناصر کے خلاف عدل و انصاف کے تقاضے پورے کرے گا۔انہو ںنے دہشت گردی کے انسداد او رغریب ممالک کی مددکے سلسلے میں سعودی عرب کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جو لوگ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہیں مایوسی ہو گی۔ انہو ںنے یہ بھی کہا کہ لاکھوں بے قصور انسانوں کا خون بہانے والے ممالک کو  دوسروں پر تنقید کرتے وقت شرم کرنی چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ذرائع ابلاغ میں مملکت کے خلاف آگ اگلنے والے بے قصور فلسطینی بچوں کے قتل پر اسرائیل کے حوالے سے چپ کیوں سادھے رہے۔ روزانہ غیر مسلح فلسطینی بچے قتل کئے جا رہے ہیں۔ یہ کام اسرائیلی فوج کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کے علمبردار خاموش کیوں ہیں۔
مزید پڑھیں:- - -  - -صحیح العقیدہ باکردار ہی پیغمبر اسلام کے دلدادہ ہوتے ہیں، امام حرم

شیئر: