Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلیل حیدر اوربھنگڑا گیت

’’نئے کپڑے بدل کرجائوں کہاں‘‘جیسا گانا گاکرشہرت حاصل کرنے والے معروف غزل گائیک خلیل حیدر بھی بھنگڑاا سٹائل میں  گلوکار ناصربیراج کے ساتھ ایک گیت ریکارڈکروائیں گے،اس بھنگڑا گیت کو شاعر اکرم خیال نے لکھا ہے،بتایا گیا ہے کہ غزل گائیک خلیل حیدر نے کچھ گیت ریکارڈکروادیئے ہیں ،وہ ان دنوں مختلف موسیقی کے پروگرامزمیں شرکت کررہے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ جلدہی بھنگڑاگیت   کی وڈیوپر کام شروع کردیا جائے گاجسے بعدازاں ملک بھر میں ریلیزکیا جائے گا۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں