حسیناؤں کی شادی پر خوش ہی ہوسکتا ہوں ، کنگ خان
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ دیپیکا کی شادی کی خبر سنی تو بہت خوش ہوا۔ایک انٹرویو میں کنگ خان نے کہا کہ جب میں نے فلم نگری میں قدم رکھا تھا اس وقت میں نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور مادھوری دکشت کے ساتھ اداکاری کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ان اداکارائوں کی شادی ہوئی،اس وقت میں اداکار بن رہا تھا۔ اس کے بعد اگلی نسل کی شادی ہوئی اور اب بالی وڈ میں نئی نسل کی شادیاں ہو رہی ہیں جس پر مجھے بے حد خوشی ہے۔
کنگ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں حسیناؤں کی شادی پر خوش ہی ہوسکتا ہوں کیونکہ ظاہرسی بات ہے میری شادی تو ہوچکی ہے۔انہوں نے رواں ماہ 14 اور 15 تاریخ کو ہونے والی دیپیکا اور رنویر کی شادی پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ خبر سنی تو میں نے دیپیکا کو فون کرکے مبارک باد دی، میں ان سے مل کر انہیں مبارکباد دینا چاہتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ وہ ہمیشہ خوش رہیں۔شاہ رخ خان نے کہا کہ جب دونوں کی شادی کا دعوت نامہ آئے گا تو ہم سب مل کر ضرور شادی کا جشن منائیں گے۔